پسرور:کلہاڑی سے حملہ، 6افراد زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) پسرور کے نواحی گاؤں کوٹ کْبہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں کلہاڑی سے محلے داروں پر حملہ کردیا،
جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں 45سالہ نعیم، 21سالہ عبداللہ، 22سالہ محمد حسین، 32سالہ سلمان، 20سالہ عثمان اور 18سالہ وجاہت شامل ہیں۔ تین زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے جبکہ دیگر تین کو ریسکیو کے پہنچنے سے قبل ذاتی انتظام کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments