سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 3کانسٹیبل ملازمت سے برخاست
حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد کی زیر صدارت اردل روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمانہ نظم و ضبط اور فرائض میں غفلت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
مسلسل غیرحاضری پر ایک سب انسپکٹر، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبلز کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ ایک سب انسپکٹر کو تنخواہ میں تنزلی کی سزا دی گئی۔ڈی پی او فواد احمد نے کہا کہ محکمانہ نظم و ضبط اور فرائض میں غفلت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments