اساتذہ کے اگست، ستمبر کے بقایا کنوینس الاؤنس اگلے ماہ ملنے کی یقین دہانی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع گوجرانوالہ کے سینئر وائس چیئرمین مہر محمد افضل، وائس چیئرمین محمد شازب اعوان اور ڈویژنل پریس سیکرٹری میاں خالد محمود نے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ون میاں ریاض احمد سے ملاقات کی۔
وفد نے انہیں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہا۔ وفد نے اساتذہ کے اگست اور ستمبر کے کنوینس الاؤنس کے حوالے سے درخواست پیش کی اور بتایا کہ ستمبر کا کنوینس الاؤنس تنخواہ کے ساتھ شامل نہیں کیا گیا۔ اکاؤنٹس آفیسر اور متعلقہ آڈیٹر مدثر اعجاز نے وفد کو بتایا کہ رواں ماہ سیپ سسٹم میں خرابی کے باعث کنوینس الاؤنس شامل نہیں ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments