جڑانوالہ: 30کلو چرس برآمد، کار سوار منشیات فروش گرفتار

جڑانوالہ: 30کلو چرس برآمد، کار سوار منشیات فروش گرفتار

مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی گئی تو چرس کے 25پیکٹ برآمد ہوئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی اور کار سوار ملزم کو 30 کلو گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ سب انسپکٹر عاطف کھچی نے سب انسپکٹر ثقلین اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ منشیات کی سپلائی کی اطلاع پر 194 رب شیریں والا بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کی۔ اس دوران ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے چرس کے 25 پیکٹ برآمد ہوئے ، جن کا مجموعی وزن 30 کلو گرام بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے کار سوار ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا۔ جو چک نمبر 197 رب کا رہائشی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم رسول نگر کے رہائشی منشیات فروش عثمان سے چرس خرید کر فروخت کے لیے لے جا رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے منشیات کے ذرائع اور دیگر متعلقہ افراد کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...