فحش ویڈیو کیس، چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر اور ایس ایچ او اروپ کے وارنٹ گرفتاری
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)فحش ویڈیو کیس کے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او اروپ مشکل میں پھنس گئے ، ایڈیشنل سیشن جج خورشید احمد انجم نے مقدمہ کا مکمل چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پر دونوں پولیس افسروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د ئیے۔
فاضل جج نے حکم دیا کہ دونوں پولیس افسر وں کو گرفتار کرکے 14 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے جبکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اور سی پی او آفس کے اکائونٹ آفیسر کو بھی ہدایت کی گئی کہ آئندہ احکامات تک ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کی تنخواہیں روک دی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments