مہنگائی ، حکومتی پالیسیوں سے عوامی مشکلات میں اضافہ
پیرا فورس کی کارروائیوں سے دکانداروں ،ریڑھی بانوں کیلئے کاروبار کرنا مشکل
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومتی پالیسیوں، مہنگائی اور نئے اداروں کے قیام کے باعث عوامی مشکلات میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بجلی، گیس کے بھاری بلوں اور روزمرہ اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ نئے اداروں کے قیام سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید بوجھ ڈالنے سے عام آدمی کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ پیرا فورس کی کارروائیوں سے د کانداروں، چھوٹے کاروباری حضرات، ریڑھی بانوں اور ٹھیہ لگانے والے محنت کشوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ روزانہ محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالنے والے افراد کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ،چھوٹے د کانداروں اور ریڑھی بانوں کے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جانے چاہئیں جن سے شہر میں نظم و ضبط بھی برقرار رہے اور محنت کشوں کا روزگار بھی متاثر نہ ہو ۔ریڑھی بانوں اور ٹھیہ داروں کو پہلے کی طرح ایک مخصوص لائن میں رہتے ہوئے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ بازاروں میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت برقرار رہے اور محنت کش طبقہ بھی اپنے بچوں کے لیے رزق کما سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments