سموگ کی روک تھام ،دیہی علاقوں میں سپیشل سکواڈ متحرک

سموگ کی روک تھام ،دیہی علاقوں میں سپیشل سکواڈ متحرک

شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

تتلے عالی(نامہ نگار )سموگ کی روک تھام کیلئے سپیشل سکواڈ اوریونین کونسل کی سطح پر ٹیموں نے کام شروع کر دیا ۔ موسمی تبدیلی ،دھان کی کٹائی اور باقیات کو جلانے سے سموگ کے خدشہ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے تحفظ ماحولیات قوانین پر سختی سے عمل درآمد کر انے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے دیہی یونین کونسل کی سطح پرقائم ٹیموں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ،پولیس،این ایچ اے ،لوکل گورنمنٹ،محکمہ ماحولیات،ڈسٹرکٹ سیکرٹری آر ٹی اے ،ٹریفک پولیس ،محکمہ زراعت کے افسر وں پر مشتمل تحفظ ماحولیات سپیشل سکواڈ نے باقاعدہ کام شروع کر دیا۔اینٹی سموگ مہم کے سلسلہ میں واک، سیمینارز کے انعقاد کے علاوہ دیہی علاقوں میں فصلوں کی باقیات ،کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے ، نئی ٹیکنالوجی زگ زیگ کے بغیر چلنے والے بھٹہ خشت پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے علاوہ قانون شکنی کے مرتکب افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...