صوبائی وزیر تعلیم سے طوبیٰ جاوید کی ملاقات، تعلیمی اصلاحات پر تبادلہ خیال

صوبائی وزیر تعلیم سے طوبیٰ جاوید کی  ملاقات، تعلیمی اصلاحات پر تبادلہ خیال

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان سے ڈویژنل فوکل پرسن سکول ایجوکیشن طوبیٰ جاوید نے ملاقات کی، جس میں شعبہ تعلیم میں اصلاحات اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر طوبیٰ جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان صوبے میں تعلیمی اصلاحات کے نفاذ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چاہتی ہیں کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہے ۔ اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...