پروفیشنل لائرز گروپ کا بار کے امیدواروں کے اعزاز میں ظہرانہ
وکلا برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کردار ادا کرینگے :زمان چیمہ، ارباب خرم چیمہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پروفیشنل لائرز گروپ کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے امیدوار برائے صدر محمد زمان چیمہ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ارباب خرم چیمہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں محمد زمان چیمہ اور ارباب خرم چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلا برادری کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ بار ایسوسی ایشن کو فعال اور مضبوط بنانا، وکلا کو درپیش مشکلات دور کرنا اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ دونوں امیدواروں نے ظہرانے کے اہتمام پر پروفیشنل لائرز گروپ کا شکریہ ادا کیا اور وکلا برادری کے اتحاد، قانون کی بالادستی، وکلا کے وقار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments