شاہد خاقان عباسی کی ورک ہاؤس آمد محمود بشیر ورک کے انتقال پر تعزیت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ورک ہاؤس پہنچے ، جہاں انہوں نے چودھری محمود بشیر ورک مرحوم کی وفات پر ان کے صاحبزادے اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 77چوہدری راشد بشیر ورک سے اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
شاہد خاقان عباسی نے محمود بشیر ورک مرحوم کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نظریاتی، بااصول اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے سیاسی رہنما تھے ، جنہوں نے اپنی زندگی جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔ انہوں نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے قانون سازی اور پارلیمانی امور کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دیں، جو ملکی سیاسی تاریخ کا اہم حصہ ہیں اور انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مرحوم کی سیاسی بصیرت، اصول پسندی اور جمہوریت کے لیے جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments