گجرات چیمبر میں سوئی گیس کمپنی کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

گجرات چیمبر میں سوئی گیس کمپنی کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

مقصد کاروباری برادری کو سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنا :ملک مظہر اعوان

گجرات (نامہ نگار) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح صدر گجرات چیمبر ملک مظہر اعوان، ریجنل منیجر عبدالغفور خان، گروپ لیڈر حاجی ناصر محمود، سینئر نائب صدر غلام محی الدین، نائب صدر سفران ناظر اور سینئر انجینئر اویس عارف نے مجلس عاملہ کے ارکان کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر چیمبر میں خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا۔صدر گجرات چیمبر ملک مظہر اعوان نے کہا کہ چیمبر کے ایک ہی جگہ تمام سہولیات فراہم کرنے والے مرکز میں سوئی گیس کمپنی کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح خوش آئند ہے ۔ چیمبر کا بنیادی مقصد کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے تاکہ ارکان کو مختلف سرکاری اداروں کے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ اس مرکز میں پہلے ہی مختلف سرکاری اداروں کی سہولیات دستیاب ہیں اور سوئی گیس کمپنی کے ہیلپ ڈیسک کے قیام سے ان خدمات کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...