ہیموفیلیا کی ابتدائی علامات پہچاننا ضروری ہے : راحیلہ اشرف
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ جوڑوں میں خون بہنے کی ابتدائی علامات کو بروقت پہچاننا انتہائی ضروری ہے ۔
ہیموفیلیا ایک موروثی بیماری ہے جس میں خون جمنے کے عمل میں خرابی کے باعث خون بہنے کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے ۔ اس بیماری میں جوڑوں کے اندر خون بہنا مریضوں کے لیے سنگین پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے ، اس لیے ابتدائی علامات پر فوری توجہ دینا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی تشہیری ٹیم کے ہمراہ مختلف سکولوں میں طلبہ و طالبات کو ہیموفیلیا سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments