وزیر اعلیٰ شی تھریڈز پروگرام کے تحت پسرور میں رجسٹریشن

وزیر اعلیٰ شی تھریڈز پروگرام کے تحت پسرور میں رجسٹریشن

خواتین کو صنعتی سلائی مشین آپریٹر اور اپیرل سپروائزر کی تربیت فراہم کی جائے گی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محکمہ ترقی خواتین پنجاب نے دیہی خواتین کو ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روزگار کے قابل بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ شی تھریڈز (SheThreads) پروگرام کے تحت پسرور میں قطب سٹار انٹر پرائزرز میں رجسٹریشن شروع کر دی گئی ۔ پروگرام کے تحت خواتین کو 3 ماہ کیلئے 15 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ یہ پروگرام سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں بیک وقت شروع کیا گیا ہے ۔ پروگرام کے تحت خواتین کو صنعتی سلائی مشین آپریٹر اور اپیرل سپروائزر کی تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو روزگار کے حصول میں معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔محکمہ ترقی خواتین کے مطابق پروگرام کے تحت جون 2027 تک 2 ہزار 500 خواتین کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2025-26 کے دوران 1 ہزار 150 خواتین تربیت مکمل کر چکی ہیں۔ تین ماہ پر مشتمل تربیتی کورس مکمل طور پر مفت ہوگا، رجسٹریشن کے لئے امیدوار خواتین کی عمر 18سے 45سال، پنجاب کا ڈومیسائل اور کم از کم میٹرک کی تعلیمی قابلیت ہونا ضروری ہے ۔ ابتدائی جانچ پڑتال اور اہلیت کی تصدیق کے بعد شارٹ لسٹ ہونے والی امیدواروں کو داخلے سے قبل حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...