صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح :میاں سرمد حسین

صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح :میاں سرمد حسین

ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اجلاس سے خطاب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں سرمد حسین نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔ صارفین کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے جدید ڈیجیٹل سہولیات سے استفادہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005ء، صارفین کے قانونی حقوق، اشیائے ضروریہ کی خریداری کے دوران پیش آنے والی شکایات اور ان کے قانونی ازالے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کنزیومر پروٹیکٹ ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن شکایات درج کروانے کی سہولت سے آگاہ کرنے اور اس کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...