وزیرآباد :بے قابو کار کی رکشہ ،موٹر سائیکل کو ٹکر ، 5 زخمی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بے قابو کار کی رکشہ اور موٹر سائیکل کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور ، 2 مسافر اور موٹر سائیکل سوار فیملی زخمی ہوگئی ۔
گجرات سے وزیرآباد آنے والی تیز رفتار کار اندرون جی ٹی روڈگیمن پل پر رکشہ اور موٹر سائیکل ٹکرا گئی ، حادثے میں رکشہ ڈرائیور ولید سکنہ بستی قدرت آباد، رکشے میں سوار عبدالرحمن اور عفان سکنہ ڈسکہ روڈ زخمی ہوگئے جبکہ باگڑیا ں کا محسن اہلیہ اور دوبچوں کے ہمراہ گجرات جا رہا تھا وہ بھی زخمی ہوگئے ۔فرار ہونیوا لے کار ڈرائیور کو شہریوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا اور جائے حادثہ پر لے آئے ۔تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments