علی پورچٹھہ:نوجوانوں ،طلبہ میں الیکٹر ک سگریٹ کا رجحان
تعلیمی اداروں میں استعمال سے متعلق شکایات سے والدین تشویش میں مبتلا
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں ویپ کی فروخت اور استعمال میں مبینہ اضافہ ،تعلیمی اداروں میں استعمال کی شکایات سامنے آنے لگیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیشہ کے بعد اب الیکٹرک سگریٹ(ویپ)کا رجحان نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ شہر کی مختلف دکانوں سے یہ الیکٹرک سگریٹ اور اس کے مختلف فلیورز باآسانی دستیاب ہونے کی شکایات ہیں۔ طالبعلموں سمیت کم عمر لڑکے بھی مبینہ طور پر اسے اپنے ساتھ رکھتے اور استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ شہری حلقوں کے مطابق سوشل میڈیا پر ویپ استعمال کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا رجحان بھی نوجوانوں میں اس کی کشش بڑھا رہا ہے جس سے کم عمر بچوں میں بھی اسے آزمانے کا شوق پیدا ہو رہا ہے ۔ تعلیمی اداروں میں اس کے استعمال سے متعلق شکایات نے والدین کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت اور تعلیمی حکام سے راست اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments