حافظ آباد:ایل پی جی بحران شدید ،640 روپے تک فروخت

حافظ آباد:ایل پی جی بحران شدید ،640 روپے تک فروخت

گیس کی 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ سے صورتحال سنگین ،لکڑی 1600 روپے من

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کیساتھ حافظ آباد میں ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کر گیا ،ضلع بھر میں ایل پی جی 600 روپے سے 640 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ، خواتین کیلئے گھروں میں کھانا پکانا محال ہو گیا ،ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مقامی ہوٹلوں اور تنوروں پر تیار ہونے والے کھانوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ حافظ آباد میں سوئی گیس کی 18 سے 20 گھنٹے کی بندش چلی آ رہی ہے ، ایل پی جی کی حکومت نے 295 روپے فی کلو قیمت مقرر کر رکھی ہے ، وہ سرعام 600 روپے سے لے کر 640 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں، خواتین اور غریب آدمی کیلئے کھانا پکانا محال ہو چکا ہے ۔ لکڑی کا ایندھن 800 روپے من میں فروخت ہو رہا تھا، اس کی قیمت بڑھ کر 1600 روپے من تک جا پہنچی ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس صورتحال کو ضلعی انتظامیہ کی غفلت، سستی اور لاپروا ئی قرار دیا ۔ ایل پی جی فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں گیس مہنگی مل رہی ہے جس کی وجہ سے وہ مہنگی فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...