اے سی کھاریاں ڈنگہ ہسپتال اور اسلامیہ ہائی سکول دھوریا کا دورہ

 اے سی کھاریاں ڈنگہ ہسپتال اور  اسلامیہ ہائی سکول دھوریا کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈنگہ اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دھوریا کے دورے ، طبی و تعلیمی سہولیات کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈنگہ کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے مختلف وارڈز، بالخصوص ایمرجنسی وارڈ میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو علاج معالجے کے معیار اور مریضوں کی دیکھ بھال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...