ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنرنوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات میں طبی سہولیات کی دستیابی، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ضروری طبی آلات کی دستیابی و فعالیت، فائر سیفٹی انتظامات، ہنگامی انخلا کے طریقہ کار، سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments