علما کرام کے مسائل حل کئے جائینگے :ڈی سی حافظ آباد

علما کرام کے مسائل حل کئے جائینگے :ڈی سی حافظ آباد

مذہبی و بین المسالک ہم آہنگی کیلئے علما کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا،ڈی پی او فواد احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زمحمد ارشد خاں سمیت کمیٹی کے اراکین اور مقامی علما اجلاس میں شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دین اسلام امن،بھائی چارہ،عفو درگرز اور سلامتی کا درس دیتا ہے ہم سب کو بحثیت مسلمان اور محب وطن پاکستانی ہونے کا عملی ثبوت دیتے ہوئے اپنے وطن عزیز کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے مل جل کر کام کرنا ہے ،حافظ آباد میں مقامی علما کرام اور سول سوسائٹی کے مابین بہتر روابط سے پورے ضلع بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی مثالی ہے اور اس ہم آہنگی ،بھائی چارہ ،حسن سلوک اور رواداری کو مزید بہتر اور قائم رکھنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس تعارفی میٹنگ کا مقصد تمام علمائے کرام کو یقین دلانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تمام شہریوں اور بالخصوص علما کرام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...