13سالہ طالب علم کو تھپڑ مارنے اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
موترہ (نامہ نگار) 13سالہ طالب علم کو تھپڑ مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ موترہ کے علاقے سٹی ہاؤسنگ کے رہائشی فہیم نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا 13 سالہ بیٹا سکول کے باہر سکوٹی پیچھے کر رہا تھا کہ اس دوران سکوٹی پیچھے کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس بات پر ملزم جہانگیر نے اس کے بیٹے کو تھپڑ مارے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments