گوجرانوالہ کی مارکیٹوں میں ‘‘سچا کانٹا’’ کے کاؤنٹر قائم
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز گوجرانوالہ محمد شفیق طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا
صارفین کو اشیائے ضروریہ کے درست وزن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مارکیٹوں میں ‘‘سچا کانٹا’’ کے کاؤنٹر قائم کیے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ترازو، باٹ اور دیگر پیمائشی آلات کی درستگی یقینی بنائیں اور صارفین کو خریدی گئی اشیا پورے وزن کے ساتھ فراہم کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ وزن سے کم اشیا فراہم کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments