تتلے عالی:ٹرک نے 2افراد کو کچل دیا، دونوں جاں بحق
بیگ پور کے قریب امتیاز اور مکینک غلام فرید کوکارکا ٹائر تبدیل کررہے تھے
تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی کے علاقے بیگ پور کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ آزاد کشمیر سے ننکانہ صاحب شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے خاندان کی کار کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ کار سوار 60 سالہ امتیاز احمد اور مقامی مکینک غلام فرید ٹائر تبدیل کر رہے تھے کہ اس دوران تیز رفتار ٹرک نے دونوں کو کچل دیا۔حادثے کے نتیجے میں امتیاز احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، جبکہ غلام فرید شیخوپورہ ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments