علی پورچٹھہ:رشتے کے تنازع پر فائرنگ ،2افراد شدید زخمی

علی پورچٹھہ:رشتے کے تنازع  پر فائرنگ ،2افراد شدید زخمی

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں رشتہ داری کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2افراد زخمی، عثمان ابراہیم اور فیضان طارق کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

محلہ پرانا تالاب کے رہائشی دل شیر عرف بڈھے کے برادر نسبتی عثمان ابراہیم اور فیضان طارق مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ۔ اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان تنازع کی وجہ رشتہ لینے دینے کا معاملہ بتایا جا رہا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تصادم کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...