دھی رانی پروگرام:شیخوپور ہ میں 220جوڑوں کی شادی

دھی رانی پروگرام:شیخوپور ہ میں 220جوڑوں کی شادی

20اقلیتی جوڑے بھی شامل ، دو، 2لاکھ سلامی کیلئے اے ٹی ایم پیش

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دھی رانی پروگرام کے تحت شیخوپور ہ میں 220جوڑوں کی شادی ہو گئی ، 20 اقلیتی جوڑے بھی شامل ہیں، ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے کی سلامی بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ اور تحائف پیش کرد ئیے گئے ۔ہرن مینار روڈ پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بدولت صوبے کی ہزاروں مستحق بیٹیوں کے گھر آباد ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے دور میں غریب اور مستحق والدین اپنی بیٹیوں کے فرض کی ادائیگی کے لیے پریشان تھے ، لیکن وزیراعلیٰ نے ایک شفیق ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے ان بیٹیوں کا ہاتھ تھاما اور والدین کے کندھوں سے ایک بڑا بوجھ اتار دیا اور آئندہ سال مارچ تک صوبہ بھر میں 13 ہزار مستحق جوڑوں کی شادیوں کا ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے دلہنوں کو دلی مبارکباد پیش کی، ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...