کامونکے :دوران تقریب باراتیوں اور ویٹروں میں جھگڑا، فائرنگ سے بھگدڑ
کامونکے (نامہ نگا ر)شادی کی تقریب میں باراتیوں اور ویٹروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ چیانوالی ٹول پلازہ کے قریب میرج ہال میں تقریب جاری تھی کہ کھانے کے وقت چمچ کم ہونے کے باعث باراتیوں اور و یٹروں کے درمیان تلخ ہوگئی اور بات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔جسکے بعد میرج ہال کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ ہونے سے بھگدڑ مچ گئی جبکہ تقریب میں موجود افراد نے فائرنگ کرنے والوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments