راہوالی:میٹرو منصوبے سے سریا چوری کر تے نوجوان جان گنوا بیٹھا
راہوالی (نمائندہ دنیا )میٹرو بس منصوبے سے نوجوان رات کے وقت سریا چوری کرنے کے دوران مٹی کے تودے تلے آکر جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صبح عملہ نے مٹی اٹھانے کیلئے کرین سے کام شروع کیاتو نوجوان مردہ حالت میں ملا ۔ محلہ شریف فارم کا رہائشی عاطف عرف عاطورات کوصدیق فیملی ہسپتال کے نزدیک میٹروبس کیلئے کھودے گڑھوں میں سریا کاٹ رہاتھا کہ مٹی کا ڈھیر اسکے اوپر گرگیا جس سے موت واقع ہو گئی،پو لیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی ، بتایا گیاہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا ،نوجوان کو پیرو شہید قبرستان میں سپردخاک کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments