حافظ آباد:موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ، 3افراد شدید زخمی
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )جاوید کالونی جی ٹی روڈ پر مشتاق فلنگ سٹیشن کے قریب موٹر سائیکل نے رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی ، حادثے میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 35سالہ ذوالقرنین ،50سالہ نازیہ ولد عبدالوحید اور 17 سالہ کنزہ ولد عبدالوحید شامل ہیں جن کا تعلق پارک روڈ حافظ آباد سے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments