وزیرآباد ،گکھڑ ،علی پور چٹھہ میں پاسپورٹ کائونٹرزقائم
پاسپورٹ رینیول کا کام شروع اور جلد نئے پاسپورٹ کے اجرا کا بھی آغاز ہوجائیگا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف نے ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی درخواست پر وزیرآباد ،گکھڑ منڈی اور علی پور چٹھہ کے نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کے قیام کے احکامات جاری کر دئیے ، پاسپورٹ کے رینیول پر کام کا آعاز ہو گیا۔ ایم این اے بلال فاروق تارڑ کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کر رکھی تھی کہ ان کے حلقہ میں پاسپورٹ آفس کی اشد ضرورت ہے ، لوگوں کو دوسرے ضلع میں جا کر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر شہباز شریف نے فوری طور پر نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کے قیام کے احکامات جاری کر د ئیے ۔ ابتدائی طور پر پاسپورٹ رینیول کا کام شروع اور جلد نئے پاسپورٹ کے اجرا کے کام کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔ سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،کرنل ریٹائرڈ وقار انور شیخ، مستنصر گوندل، زمان چیمہ ،صوفی اشرف نثار،خواجہ شعیب ،ملک شکیل ،اعجاز بھٹی، عظیم چیمہ، منظور حسن پھول جی، بابو حامد منظور نے ایم این اے بلال فاروق تارڑ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments