صفائی کرتے قبرستان میدان جنگ بن گیا ،لڑائی مارکٹائی

صفائی کرتے قبرستان میدان جنگ بن گیا ،لڑائی مارکٹائی

ڈی پی او حافظ آباد کا ایکشن، فریقین کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار کرلئے گئے

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار ) تھانہ صدر کی چوکی ٹبہ شاہ بہلول کی حدود میں قبرستان میدان جنگ بن گیا اور قبرستان میں شہریوں اور مبینہ قبضہ مافیا کے درمیان مکوں گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ فریقین کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب مقامی شہری قبرستان کی صفائی کر رہے تھے جس پر مبینہ قبضہ مافیا اور دیہات کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات دھینگا مشتی سے بڑھتی ہوئی لڑائی مار کٹائی تک پہنچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فواد احمد نے نوٹس لیتے ہوئے فریقین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا جس پر انچارج چوکی غلام عباس نے فریقین کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افرادکو گرفتار کرلیا۔ یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ٹبہ شاہ بہلول قبرستان میں مبینہ قبضہ مافیا اور دیہاتیوں کے درمیان آئے روز قبریں بنانے پر جھگڑے ہوتے رہتے ہیں جبکہ قبرستان کی چار دیواری بھی ہوچکی ہے جو کہ محکمہ مال کی نشاندہی کے بعد انتظامیہ نے کروائی ہے اس کے باوجود قبضہ مافیا آئے روز دیہاتیوں سے جھگڑا کرتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...