گجرات ضلعی انتظامیہ کا اجلاس صفائی آپریشن پر تبادلہ خیال
گجرات (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی زیر صدارت چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات احسن عنائت سندھو کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیموں کی یونین کونسل وار میپنگ، عملے کی مؤثر تعیناتی اور تمام یونین کونسلز میں صفائی آپریشن کی مکمل کوریج یقینی بنانے پر توجہ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفیکیشن اور شہری صفائی کے معیار بارے گفتگو کی۔سابق امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی چودھری علی وڑائچ کلاچور اور چودھری عزیر وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ضلع گجرات سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments