انتظامیہ کی غفلت، پیپلزکالونی میں بااثر مافیا خالی پلاٹوں پر قابض

انتظامیہ کی غفلت، پیپلزکالونی  میں بااثر مافیا خالی پلاٹوں پر قابض

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) محکمہ ہائوسنگ اور میونسپل کارپوریشن کی غفلت کی وجہ سے پیپلز کالونی میں بااثر افراد نے خالی پلاٹ پر قبضہ کرنا شروع کردیا۔

علاقہ مکینوں کے احتجاج پر تعمیراتی کام تو روک دیا گیا لیکن چار دیواری مسمار نہ کی جاسکی۔ پیپلز کالونی زیڈبلاک سٹریٹ نمبر 19 میں محکمہ ہائوسنگ سے الاٹمنٹ منظوری کے بغیر ہی خالی پلاٹ پر قبضہ شروع کیا گیا تو علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، جس پر ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے صرف تعمیراتی کام رکوادیا لیکن پلاٹ پر ہونے والی چار دیواری کو مسمار نہ کیا۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ ہائوسنگ کے ملازمین کی ملی بھگت کے بغیر پلاٹوں پر قبضہ ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہابھی تک چار دیواری کو مسمار نہیں کیا گیا تاہم محکمہ ہائوسنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا کہ چاردیواری کی مسماری کیلئے میونسپل کارپوریشن کو آگاہ کردیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...