انچارج وفاقی محتسب گوجرانوالہ کل ویمن چیمبر اور سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کرینگے

انچارج وفاقی محتسب گوجرانوالہ کل ویمن  چیمبر اور سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کرینگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان کل ویمن چیمبر اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کریں گے ۔

دونوں چیمبرز کے صدور اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے میٹنگ کریں گے ،اس میٹنگ میں دونوں چیمبرز کے آن لائن پورٹل کو وفاقی محتسب کے سی ایم آئی ایس سسٹم سے منسلک کرنے کی تجاویز کے سلسلے میں تکنیکی معاملات کے بارے جائزہ لیا جائیگا تاکہ وفاقی محتسب کے دائرہ کار میں جو 212 وفاقی محکمے آتے ہیں انکے خلاف پبلک شکایات کے ازالہ کیلئے چیمبرز کو رسائی دی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...