واپڈا ٹائون گیٹ مزید خوبصورت بنایا جارہا:اسلم گھمن
ہمارا منصوبہ بہتر سے بہتر معیار تعلیم کا ہے :پیٹرن انچیف، تقریب سے خطاب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ) فیڈرل سائنس کالج، بوائز ونگ واپڈا ٹاؤن میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ،جس کے مہمان خصوصیچیف پیٹرن اتحاد گروپ چودھری محمد اسلم گھمن اور صدر واپڈا ٹاؤن پروفیسر رانا محمد رمضان نے کہا ہے کہ زندگی کے کسی بھی شعبہ میں چلے جائیں ہمارے یہ ہونہار طالبعلم تمام شعبوں میں خدمات سرانجام دیتے نظر آئیں گے ۔ ہمارے قائدین ہماری سرپرستی کرتے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ اساتذہ کی بھی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں، جس پر ہم غور کر رہے ہیں۔ ہمارا منصوبہ بہتر سے بہتر معیار تعلیم کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم واپڈا ٹاؤن کو پہلے سے جدید طرز پر تیار کر رہے ہیں انشاء اﷲ دو مہینوں میں آپ واپڈا ٹاؤن کو پہلے سے خوبصورت اور بہتر پائیں گے ۔ ہم واپڈ ا ٹاؤن کے میں گیٹ کو مزید خوبصورت بنا رہے ہیں۔ واپڈا ٹاؤن سوسائٹی نے واپڈا ٹاؤن کے اندر اب تک 700سے زائد کیمرے نصب کر دئیے ہیں جس سے ہماری سکیورٹی کا نظام پہلے سے بھی مزید بہتر ہو گیا ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری رضا مصطفی، نائب صدر رضوان چیمہ،سیکرٹری فنانس اکرام کھوکھر،فیصل ملک اور پرنسپل اسلم سیکھونے بھی خطاب کیا ، تقریب میں تمام ممبران منیجنگ کمیٹی اور قائدین اتحاد گروپ اور اعتماد گروپ کے علاوہ پوزیشن ہولڈرز بچوں اور ان کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments