حافظ آباد میں زہریلا پانی پینے سے 8مویشی ہلاک

حافظ آباد میں زہریلا پانی  پینے سے 8مویشی ہلاک

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) کڑیالہ میں مبینہ طور پر زہریلا پانی پینے سے 35لاکھ روپے مالیت کے 8 مویشی ہلاک ہو گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ محمد حسین اعوان کے مویشیوں نے باڑے میں حوض سے پانی پیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد 8 جانور ہلاک ہو گئے ، اطلاع ملنے پرپولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،جائے وقوعہ سے ہلاک ہونے والے جانوروں کے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ،تجزیہ سے موت کی وجہ سامنے آئیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...