انسداد پولیو مہم 12 دسمبر سے شروع، 6لاکھ 96ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

انسداد پولیو مہم 12 دسمبر سے شروع، 6لاکھ 96ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

مہم کی کامیابی اور سو فیصد اہداف کے حصول کے لیے مجموعی طور پر 3331 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 3036 موبائل، 206 فکسڈ اور 89 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع سرگودھا میں رواں سال کی آخری چار روزہ انسدادِ پولیو مہم 12 سے 15 دسمبر تک جاری رہے گی، مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے 6 لاکھ 96 ہزار 942 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ساتھ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی۔ مہم کی کامیابی اور سو فیصد اہداف کے حصول کے لیے مجموعی طور پر 3331 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 3036 موبائل، 206 فکسڈ اور 89 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ مہم میں 7 ہزار 235پولیو ورکرز حصہ لیں گے اور 4ہزار رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

اس امر کا اظہار ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں، تمام ورکرز کی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کی جائے اور مائیکرو پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فنگر مارکنگ کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، موبائل ٹیمیں اپنے مقررہ اہداف مکمل کریں اور مائیکرو پلان کے مطابق گھر گھر جا کر بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے ، بالخصوص رہ جانے والے اور مسلسل عدم دستیاب بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ وہ خود فیلڈ میں مہم کی نگرانی کریں گے اور تمام متعلقہ افسران بھی مانیٹرنگ کا مؤثر نظام وضع کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیں۔ انہوں نے مہم سے قبل تمام ٹیموں کی تربیت اور تیاری مکمل کرنے ، مائیکرو پلان کی ازسرنو جانچ اور بین المحکمانہ رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...