دکان کے سامنے کھڑا دکاندار فائرنگ سے زخمی
واں بھچراں( نمائندہ دنیا ) واں بھچراں لاری اڈا پر اپنی دکان کے سامنے دوستوں کے ساتھ کھڑے دکاندار نوجوان پر فائرنگ۔ٍ
نوجوان دکاندار عاقب اقبال زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز واں بھچراں محلہ اسلام آباد کا رہائشی عاقب اقبال اپنی دکان بیکری اینڈ سویئٹس کے سامنے اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا تھا کہ اچانک سجاول ولد رفیع نامی نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آکر فائرنگ کر دی جس سے عاقب زخمی ہو کر نیچے گر گیا۔ وا،ں بھچراں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے زخمی کو فوری ہسپتال پہنچا دیا ۔ پولیس تھانہ واں بھچراں نے عاقب کے والد عزیز احمد کی مدعیت میں ملزم سجاول سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments