سیالکوٹ :خواتین کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم شروع
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) خواتین کے خلاف صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام، حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کیلئے 16روزہ مہم کا آغاز ہو گیا ،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر/انفورسمنٹ) صولت حیات وٹو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران ضلع کے مختلف کالجز، یونیورسٹیوں اور سکولوں میں خصوصی آگاہی سیمینارز منعقد کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments