ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ اٹک نے جیت لیا

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ  کپ اٹک نے جیت لیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹی 20بلائنڈ کرکٹ کپ 2026کا میدان اٹک نے مار لیا۔

جناح سٹیڈیم میں اوکاڑہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے ۔ جواب میں اٹک کی ٹیم نے 19.4اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے ٹرافی جیت لی ۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے راشد بشیر ورک، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی نائب صدر راشد سندھو،کلاتھ مارکیٹ کے صدر شیخ افضل جج، خالد محمود منہاس اور جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ کرکٹ آف دی بلائنڈ عدنان محمود نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...