ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے فوزیہ سعید کی تعیناتی چیلنج ، وفاق کو نوٹس

ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے فوزیہ سعید کی تعیناتی چیلنج ، وفاق کو نوٹس

وفاقی وزیر شفقت محمود کو ایم پی ون سکیل میں تعیناتی کا اختیار نہیں،درخواست گزار کا موقف

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو بطور وزیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ کام سے روکنے اور ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ڈاکٹر فوزیہ سعید کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت سے جاری سماعت کے تحریری حکم نامہ میں وفاقی وزیر شفقت محمود، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری قومی ورثہ، نیب، فوزیہ سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار شہری عبداللطیف قریشی نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ ڈاکٹر فوزیہ سعید کی بطور ڈی جی تعیناتی وفاقی وزیر نے کی، انہیں ایم پی ون سکیل میں تعیناتی کا اختیار نہیں، ڈاکٹر فوزیہ سعید کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ کا ادارہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہو چکا، وفاق کا ادارہ ختم کرکے شفقت محمود کو کام سے روکا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...