وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا راجہ انور کے انتقال پر اظہار تعزیت
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کے چچا راجہ محمد انور خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے
مظفر آباد ( بیورو رپورٹ) وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش ، ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔