پنجاب بینک اور اخوت مائیکرو فنانس میں معاہدے پر دستخط

پنجاب بینک اور اخوت مائیکرو  فنانس میں معاہدے پر دستخط

دی بینک آف پنجاب اور اخوت مائیکروفنانس کے مابین حکومتی مارک اپ سبسڈی سکیم کے تحت کم قیمت گھروں کے فروغ کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ)تقریب میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود، آصف ریاض گروپ کے ہیڈریٹیل اینڈ پرائرٹی سیکٹر لینڈنگ نے بی او پی کی نمائندگی کی جبکہ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کی نمائندگی ڈاکٹر امجد ثاقب ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر کامران شمس رکن بورڈ آف ڈائریکٹر اور شہزاد اکرم چیف کریڈٹ افسر نے کی۔ظفر مسعود نے کہا کہ تعمیراتی و رہائشی شعبے کے لیے یہ انقلابی قدم ہے اس طرز کے معاہدوں سے ہمیں عوامی سطح تک مدد پہنچانے کیلئے بہتر رسائی ملے گی۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی او پی نے اس فلاحی مقصد اور دیگر سکیموں کے ذریعے سب پر سبقت حاصل کر لی ۔ انھوں نے کم اور متوسط آمدنی والے افراد کیلئے کم لاگت گھروں کے منصوبے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں