موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر فائرنگ، خاوند جاں بحق

موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر فائرنگ، خاوند جاں بحق

اہلیہ صدمے سے بے ہوش، مقتول جاوید چک بیلی خان جارہے تھے

راولپنڈی (خبرنگار) مسلح افراد کا میاں بیوی پر حملہ، خاوند جاں بحق، اہلیہ قومہ میں چلی گئی، چونترہ پولیس کو محمد جاوید نے بتایا کہ بیٹا محسن جاوید اور بہو ثنا بی بی موٹرسائیکل پر چک بیلی خان آرہے تھے کہ 3موٹرسائیکل سواروں نے محسن جاوید پر فائر کئے جس سے وہ شدید مضروب ہو کر گر گیا اور اسکی بیوی ڈر کے مارے بے ہوش ہو گئی، محسن جاوید کو بگاشیخاں RHCلے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، مقتول محسن جاوید اور گاؤں بھائیہ شریف کے رؤف، وسیم، نثار، جمشید سے ہمارا زمین کا کیس چل رہا ہے، اس کے علاوہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، میری بہو ڈر کے مارے بے ہوش ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں