اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کا شہر کا دورہ، ایس او پیز کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کا شہر کا دورہ، ایس او پیز کا جائزہ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی:عظیم اعوان

فتح جنگ (نمائندہ دنیا) کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر عظیم شوکت اعوان نے فتح جنگ شہر میں پرائیویٹ ہسپتالوں، میڈیکل سٹورز، بیکریز اور دیگر مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی آ رہی ہے ، کورونا وائرس سے خود اور دوسرو ں کو بچانے کیلئے احتیاطی تدابیراور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ شہری اورتاجر لاک ڈائون کے دوران احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں