محکمہ ایکسائز کی پروفیشنل ٹیکس کی ریکوری کیلئے فہرست تیار

محکمہ ایکسائز کی پروفیشنل ٹیکس کی ریکوری کیلئے فہرست تیار

ڈی جی نے 30جون تک پروفیشنل ٹیکس کا سالانہ ٹارگٹ مکمل کرنیکا حکم دیا عید کے بعد دو ہزار سے زائد نوٹسز جاری کئے جائیں گے :ایکسائز ذرائع

راولپنڈی(سیدشہریار)محکمہ ایکسائز کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس کی ریکوری کیلئے فہرست تیار،عید کے بعد دو ہزار سے زائد نوٹسز جاری کئے جائیں گے ۔ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈی جی نے 30 جون تک پروفیشنل ٹیکس کا بھی سالانہ ٹارگٹ مکمل کرنیکا حکم دیا ہے ۔ ای ٹی او کی نگرانی میں ٹیم نے فہرست تیار کی ہے جس میں مختلف شعبوں کے دو ہزار سے زائد نادہندگان شامل کئے گئے ہیں۔ ان نادہندگان کو عید کے بعد نوٹسز جاری کئے جائیں گے ۔ ذرائع کاکہنا ہے سرکل افسران کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں