اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے:ظفر اقبال

اسرائیل کا وجود دنیا کے امن  کیلئے بڑا خطرہ ہے:ظفر اقبال

اسرائیل کا غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر راکٹوں سے حملہ ظلم و بربریت کی مثال ہے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) عام فلسطینیوں پر راکٹ برسانا ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ملک ہے۔ اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے اور فلسطین پر اس کا غاصبانہ قبضہ سراسر ناجائز ہے، فلسطینیوں کی جدو جہد آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پوری دنیا کے مسلمان فلسطین کے اس حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ اسرائیلی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ اور او آ ئی سی کو فوری اجلاس بلا کر اسرائیل کی اس بربریت کو روکنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں