منشیات فروشوں، اشتہاریوں سمیت 7ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں، اشتہاریوں سمیت 7ملزمان گرفتار

پولیس نے منشیات فروشوں، اشتہاریوں سمیت 7ملزمان گرفتار کر لیے

راولپنڈی (خبرنگار) صادق آباد پولیس نے منشیات فروش غلام نبی عرف شامو سے 2400گرام چرس برآمد کر لی، کہوٹہ پولیس نے 2013 سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گلبہار کو 7سال بعد گرفتار کر لیا۔ روات پولیس نے اقدام قتل کے مختلف مقدمات میں 2020سے مطلوب اشتہاری نفیس کو گرفتارکر لیا۔ چونترہ پولیس نے قتل، اغوا، اقدام قتل، پولیس پر فائرنگ، قبضہ اور بھتہ خوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شمس عرف شمو کو گرفتار کر لیا۔ کوٹلی ستیاں پولیس نے وقاص سے 270گرام چرس، روات پولیس نے عدیل سے 6بوتلیں شراب، صدر بیرونی پولیس نے ابرار اور مری پولیس نے سعد سے 2پستول 30بور برآمد کر لیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں