کہوٹہ:ڈاکو سبزی، پھلوں سے بھری گاڑی، نقدی لے اڑے

کہوٹہ:ڈاکو سبزی، پھلوں سے بھری گاڑی، نقدی لے اڑے

علی الصبح ترکھیاں کے قریب پٹرول پمپ پر نماز کیلئے رکے تو لوٹ لیا گیا:محمود افریق

کہوٹہ (نمائندہ دنیا) کہوٹہ ترکھیاں پٹرول پمپ کے پاس ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد سبزی ، پھلوں سے بھری گاڑی اور نقدی لے اڑے ۔ محمود افریق سکنہ گوہیاں راولاکوٹ آزدکشمیر نے تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کرایا کہ گزشتہ روز اپنے ماموں زاد سنان مقصود سکنہ کھائی گلہ کے ہمراہ راولپنڈی سے سبزیاں اور پھل لے کے اپنی پک اپ میں راولاکوٹ جا رہا تھا کہ علی الصبح 4بجے ترکھیاں کے قریب پٹرول پمپ پر نماز کیلئے رکے کہ اس دوران 3، 4مسلح افراد آئے اور مجھ سے گاڑی کا پرمٹ اور نقدی چھین لی۔ انہوں نے پٹرول پمپ کے ملازمین سے بھی نقدی چھین لی اور میری گاڑی چھین کر موٹر سائیکلوں پر سہالہ کی جانب فرار ہو گئے ۔ ان کی عمریں 25 سے 30سال کے درمیان تھیں اور مقامی زبان بول رہے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں