مسجد اقصیٰ کا دفاع تمام مسلمانوں پر فرض:ثمینہ احسان

مسجد اقصیٰ کا دفاع تمام مسلمانوں  پر فرض:ثمینہ احسان

حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع راولپنڈی نزہت ناطق نے جمعہ کے روز نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور مسجد کی بے حرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع راولپنڈی نزہت ناطق نے جمعہ کے روز نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور مسجد کی بے حرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کا دفاع تمام مسلمانوں پر فرض ہے، بیت المقدس امت مسلمہ کے ناموس کی علامت ہے اور انبیاء کی سرزمین ہے، مسلم ممالک کی اسرائیل کے جارحانہ طرز عمل پر مجرمانہ خاموشی اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل اپنے مظلوم مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑک رہے ہیں۔ہماری آنکھیں ان کیلئے غمگین ہیں، ہم اپنی بے بسی پر شرم سار ہیں لیکن ہم اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہیں۔ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور اپنی نسلوں کو بھی اس عظیم مقصد کیلئے تیار کرتے رہیں جس کیلئے آج کشمیری اور فلسطینی ڈٹے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جبکہ امت مسلمہ کے نیک اور باصلاحیت حکمران اسلام کی سنہری تاریخ رقم کریں گے، بہت جلد غلبہ اسلام کا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں