2افراد گرفتار، 50کلو بارودی مواد، وائر، 2500ڈیٹونیٹر برآمد

2افراد گرفتار، 50کلو بارودی مواد، وائر، 2500ڈیٹونیٹر برآمد

تھانہ صدر واہ پولیس کی اہم کارروائی، بارودی مواد و دیگر متعلقہ سامان برآمد ہونے پر 2ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

راولپنڈی (خبرنگار) ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور ملزمان رحمان ولی اور اشرف خان کو گرفتار کر کے ان سے 50 کلو گرام بارودی مواد، 25 رول سیفٹی فیوز وائر (5000میٹر) اور 2500ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں